آگ لگنے سے چھ دکانیں جل کر خاکستر
ناگون (آسام)، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع کےدھینگ بازار میں لگنے والی زبردست آگ میں چھ دکانیں مکمل طور پر جل
آگ لگنے سے چھ دکانیں جل کر خاکستر


آگ لگنے سے چھ دکانیں جل کر خاکستر


ناگون (آسام)، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع کےدھینگ بازار میں لگنے والی زبردست آگ میں چھ دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ آگ کپڑے کی دکان سے لگی۔ کچھ ہی دیر میں 6 دکانوں میں آگ لگ گئی جو شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دکانوں میں موجود لاکھوں روپئے کا سامان جل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی دھینگ پولیس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر بالآخر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande