آئی پی ایل 2024: کے کے آر نے اللہ غضنفر کو اور راجستھان نے کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا۔
دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ایک ہفتے کے کھیل کے بعد، دو فرنچائز ٹیم
آئی پی ایل 2024: کے کے آر نے اللہ غضنفر کو اور راجستھان نے کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا۔


دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ایک ہفتے کے کھیل کے بعد، دو فرنچائز ٹیموں کولکاتہا نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز نے ایک ایک متبادل کا اعلان کیا ہے۔ کولکاتا نے زخمی بالر مجیب الرحمان کی جگہ افغانستان کے 16 سالہ مسٹری اسپنر اللہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان نے فاسٹ بولر پرسد کرشنا کی جگہ جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جمعرات کو آئی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی انجری کے پیش نظر یہ تبدیلی کی ہے۔ بیان کے مطابق، کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے مجیب الرحمان کی جگہ اللہ غضنفر کو شامل کیا ہے۔وہیں کیشو مہاراج پرسدھ کرشنا کی جگہ راجستھان رائلز ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے اس 16 سالہ نوجوان باؤلر اللہ غضنفر نے اب تک 2 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ جبکہ اس کے پاس 3 ٹی ٹوئنٹی اور 6 لسٹ اے میچز کا تجربہ ہے۔ کے کے آر نے غضنفر کو اس کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

دوسری طرف، جنوبی افریقہ کے اسپن بولر کیشو مہاراج اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ بطور نیٹ بولر منسلک تھے۔ ایسے میں جب پرسدھ کرشنا نے حال ہی میں بائیں کواڈریسیپس کی سرجری کروائی تو راجستھان نے کیشو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ راجستھان رائلز نے کیشو مہاراج کو 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کیشو نے 27 ٹی 20 انٹرنیشنل، 44 ون ڈے اور 50 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande