ٹی۔20ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ نظر آئے شعیب اختر
نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔ ٹی ۔20ورلڈ کپ ٹرافی ان دنوں ورلڈ ٹور پر ہے۔ اسی سلسلے میں یہ ٹرافی اس وقت
ٹی۔20ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ نظر آئے شعیب اختر


نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔

ٹی ۔20ورلڈ کپ ٹرافی ان دنوں ورلڈ ٹور پر ہے۔ اسی سلسلے میں یہ ٹرافی اس وقت پاکستان میں ہے۔ اس ٹرافی کے ساتھ ہفتہ کو پاکستان کے سابق قد آور تیز گیند باز شعیب اختر نظر آئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی20میچ کے دوران شعیب اختر ٹی ۔20ورلڈ کپ کی ٹرافی ہاتھوں میں لے کر پورے میدان کا چکر لگایا۔

اس بار ٹی ۔20ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا اور فائنل مقابلہ 29جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 55مقابلے ہوں گے جس میں 40گروپ مقابلے ہوں گے اور اس کے بعد سپر آٹھ کے مقابلے کا انعقاد ہوگا پھر سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے اور فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔ یو ایس اے میں پہلی بار اتنے بڑے کرکٹ ایونٹ کا انعقاد ہوگا اور اس دوران وہاں پر سب سے زیادہ نگاہیں نیو یارک کے میدان پر ہوں گی اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کا مہا مقابلہ اسی میدان میں ہوگا۔

ٹی۔20ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ٹرافی ان دنوں پاکستان ٹور پر ہے۔ یہاں پر شعیب اختر اس ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں پانچویں ٹی20کے دوران انہوں نے ہاتھ میں ٹرافی لے کر میدان کا چکر لگایا۔

شعیب اختر جب میدان میں اترے تو لوگوں نے ان کے نام کا نعرہ بھی لگایا۔ شعیب اختر کے مطابق وہ اس سے جوش میں آ گئے تھے اور میدان میں جا کر گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔

آپ کو بتا دیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں پانچواں ٹی20میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ میں پاکستان ن نیوزی لینڈ کو نور ن سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر 178رن بنائے اور جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.2اوور میں 169رن بنا کر سمٹ گئی ۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے زبر دست گیند بازی کی ۔ انہوں ن اپنے چار اوور کے اسپیل میں صرف 30رن دے کر چار وکٹ لئے اسی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا ۔ وہیں پوری سیریز کے دوران آفریدی نے 8وکٹ لئے اور اس وجہ سے انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی منتخب کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande