پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:شاہین آفریدی کی زبر دست گیند بازی ،ورلڈ کپ سے پہلے دکھایا فارم
نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔ پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20ورلڈ کپ سے پہلے اپنا فارم
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:شاہین آفریدی کی زبر دست گیند بازی ،ورلڈ کپ سے پہلے دکھایا فارم


نئی دہلی ،28اپریل (ہ س )۔

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20ورلڈ کپ سے پہلے اپنا فارم دکھایا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20مقابلے میں بہترین گیند بازی کی اور اپنی ٹیم کو میچ جتایا۔ شاہین آفریدی نے چار وکٹ لے کر اپنی ٹیم کو زبر دست جیت دلائی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں پانچواں ٹی 20میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو نو رن سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر178رن بنائے اور جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.2اوور میں 169رن بنا کر سمٹ گئی

پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستان کے لئے کپتان بابر اعظم نے بہترین اننگ کھیلی ۔ انہوں نے44گیند پر چھ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے69رنوں کی اننگ کھیلی۔ جبکہ فخر زمان نے بھی33گیند پر 43رن بنائے۔ ٹارگیٹ کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کے لئے ٹم سائفرٹ نے 33گیند پر 52رن بنائے اور بعد میں آئے جوش کلارکسن 26گیند پر 38رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے حالانکہ باقی بلے بازوں کا مظاہرہ اتنا اچھا نہیں رہا اور اسی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے زبر دست گیند بازی کی ۔ انہوں نے اپنے چار اووروں میں اسپیل میں صرف تیس رن دے کر چار وکٹ لئے۔ اسی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا ۔ وہیں پوری سیریز کے دوران آفریدی نے آٹھ وکٹ لئے اور اسی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی منتخب کی اگیا۔

شاہین آفریقی کا فارم پاکستان کے لئے کافی اچھی خبر کہی جا سکتی ہے ۔ٹی20ورلڈ کپ آنے والا ہے اور ایسے میں جس طرح سے شاہین آفریدی نے گیند بازی کی ہے اسے دیکھتے ہوے کہا جا سکتا ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں بھی بلے بازوں کے لئے مصیبت کا سبب بننے والے ہیں۔ حال ہی میں کپتانی کو لے کر پاکستان کرکٹ میں جو تنازعہ ہوا اس کی وجہ سے شاہین آفریقی کا یہ پرفارم پاکستان کے لئے مثبت چیز ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande