دمشق،09دسمبر(ہ س)۔امریکی مرکزی کمان کے ایک اعلان کے مطابق اس کی افواج نے شام کے وسطی حصے میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر درجنوں فضائی حملے کیے۔اتوار کے روز جاری بیان میں مرکزی کمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں اہم ترین اہداف تربیتی کیمپ تھے۔بیان کے مطابق حملوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ داعش تنظیم شام میں موجودہ صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔مرکزی کمان نے بتایا کہ فضائی حملوں میں بی-52 بم بار طیارے کے علاوہ ایف-16 اور اے-10 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔مرکزی کمان نے باور کرایا ہے کہ وہ بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد داعش تنظیم کو شام کی موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔دوسری جانب شامی اپوزیشن کی عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ نے اتوار کے روز دمشق میں کرفیو کا اعلان کر دیا۔ کرفیو کے اوقات سہ پہر چار بجے سے صبح پانچ بجے تک ہوں گے۔ادھر روس میں کرملن ہاو¿س کے ایک ذریعے نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو میں اتوار کے روز انکشاف کیا کہ بشار الاسد اور اس کے اہل خانہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ذریعے نے بتایا کہ روس نے معزول شامی صدر اور اہل خانہ کو پناہ کا حق دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan