جھارکھنڈ کوئلہ بلاک گھوٹالہ میں ایک کمپنی اور دو ڈائریکٹر قصوروارقرار
نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج ارون بھاردواج نے ابھیجیت انفراسٹرکچر اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال اور سابق ڈائریکٹر رمیش کمار جیسوال کو 2005 میں جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھوٹالہ کیس میں مجرم
جھارکھنڈ کوئلہ بلاک گھوٹالہ میں ایک کمپنی اور دو ڈائریکٹروں کو قصوروار ٹھہرایا گیا


نئی دہلی، 09 دسمبر (ہ س)۔

دہلی کی راو¿ز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج ارون بھاردواج نے ابھیجیت انفراسٹرکچر اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال اور سابق ڈائریکٹر رمیش کمار جیسوال کو 2005 میں جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھوٹالہ کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق ابھیجیت انفراسٹرکچر نے سرکاری ملازمین کے ساتھ سازش کر کے کوئلہ بلاک کی الاٹمنٹ حاصل کی۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی مالی پوزیشن کو غلط بیان کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق ابھیجیت انفراسٹرکچر نے پلانٹ کو چلانے کے لیے زمین کے حصول، مشینری کی خریداری اور مالی مدد سے متعلق جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔ کمپنی نے کول بلاک کی الاٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ہزاری باغ میں زمین کی خریداری کے جعلی دستاویزات پیش کیے تھے۔ جعلی دستاویزات کے ذریعے کمپنی نے وزارت اسٹیل سے سازگار سفارش حاصل کی جس کے بعد اسے کول بلاک کی الاٹمنٹ ملی۔

عدالت نے پایا کہ دھوکہ دہی سے کول بلاک کی الاٹمنٹ حاصل کرکے عوام کے پیسے کا نقصان ہوا ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 2016 میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ سی بی آئی نے 2020 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ میں سی بی آئی نے کمپنی اور دونوں ملزمان پر مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام لگایا تھا۔ اس کیس میں 34 گواہوں اور 74 دستاویزات پر جرح کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande