اپڈیٹ۔۔۔حصار بی جے پی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے تین نوجوان گرفتار
۔دو شراب کے ٹھیکیدار تو تیسرا سیمنٹ -بجری کا تاجر حصار، 31 دسمبر (ہ س)۔ اناج منڈی چوکی پولیس نے سرسا روڈ پر بی جے پی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں سیکٹر 15، حصار کا رہنے والا شیوانش،بھیوانی کے بوند کلاں
Update--3 youths arrested for vandalizing Hisar BJP office


۔دو شراب کے ٹھیکیدار تو تیسرا سیمنٹ -بجری کا تاجر

حصار، 31 دسمبر (ہ س)۔ اناج منڈی چوکی پولیس نے سرسا روڈ پر بی جے پی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں سیکٹر 15، حصار کا رہنے والا شیوانش،بھیوانی کے بوند کلاں کا رہائشی روہت، اور دھانسو کا رہائشی انل شامل ہے ۔ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی اسکارپیو گاڑی برآمد کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیوانش اور روہت شراب کے ٹھیکیدار ہیں۔ انل شراب کے ایک دکان پر بھی کام کرتا ہے جبکہ چیتن موہالی میں سیمنٹ بجری کا تاجر ہے۔

اس معاملے میں تفتیشی افسر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مہندر سنگھ نے منگل کو بتایا کہ ملزمان نے آپسی جھگڑے کی وجہ سے بی جے پی کے دفتر میں کام کرنے والے کرشن پر حملہ کرکے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ پارٹی دفتر میں کام کرنے والے شیام سکھ کے رہنے والے کرشن نے پولیس چوکی میں اس کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات اسکارپیو پر سوار تین لوگوں نے اس کا راستہ روکا، اس کی پٹائی کی اور گالی گلوج کی اور پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ان تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande