نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔
دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے الکا لامبا کو وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف کالکاجی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ الکا لامبا کے نام کا اعلان جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا۔
کانگریس لیڈر الکا لامبا نئی دہلی کی رہنے والی ہیں۔ آل انڈیا مہیلا کانگریس کی موجودہ صدر الکا لامبا نے 1990 کی دہائی میں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے ساتھ اپنی طلبہ سیاست کا آغاز کیا۔ وہ 2002 میں دہلی یونیورسٹی کی صدر منتخب ہوئیں، الکا لامبا کو آل انڈیا مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ الکا لامبا نے دسمبر 2013 میں کانگریس چھوڑ کر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں دہلی کے چاندنی چوک حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ سال 2019 میں عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ سال 2020 میں، انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر چاندنی چوک سے الیکشن لڑا، لیکن وہ ہار گئیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کالکاجی اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہیں جن کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا سے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ