عوامی تحفظ بیداری بڑھانے کیلئے ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کا دہلی پولیس سے معاہدہ
بجلی سیکورٹی،روڈ سیفٹی، سائبر سیکورٹی، خواتین کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام سمیت مختلف سیکورٹی امور پرتوجہ مرکوز نئی دہلی،03جنوری(ہ س)۔ قومی راجدھانی میں شمالی دہلی کی تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کیلئے بجلی سپلائی کررہی مشہور بجلی کمپنی ٹاٹا پاور۔ڈی
عوامی تحفظ بیداری بڑھانے کیلئے ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کا دہلی پولیس سے معاہدہ


بجلی سیکورٹی،روڈ سیفٹی، سائبر سیکورٹی، خواتین کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام سمیت مختلف سیکورٹی امور پرتوجہ مرکوز

نئی دہلی،03جنوری(ہ س)۔

قومی راجدھانی میں شمالی دہلی کی تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کیلئے بجلی سپلائی کررہی مشہور بجلی کمپنی ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل نے قومی راجدھانی میں عوامی تحفظ کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے دہلی پولیس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیا ہے۔ ایم او یو کے تحت فریقین الیکٹریکل سیفٹی، روڈ سیفٹی، سائبر سیکیورٹی، خواتین کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام سمیت مختلف سیکورٹی امورپر توجہ مرکوز کروالی معلوماتی ویڈیوز (اے وی) کی تیاری اور اشتراک کے لیے مل کر کام کریں گے۔اس اقدام کا مقصد شہریوں میں بیداری بڑھانا، انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں محفوظ طریقے اپنا نے میں مدد کرنا ہے۔ دونوں ادارے تہواروں کے موسم سے پہلے حفاظتی بیداری‘ اور’خواتین کے خلاف انسداد تشدد کیلئے بین الاقوامی دن‘ جیسی مہمات پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ایم او یو پر ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گجانن ایس کالے اور دہلی پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر اور رابطہ عامہ افسر سنجے کمار تیاگی نے دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کئے۔ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل شمالی دہلی میں وسیع آبادی کی خدمت کررہی ہے اور دہلی پولیس قومی راجدھانی کی حفاظت کرتی ہے،یہ تعاون ویڈیوز اور دیگر ڈیجیٹل مواد کے ذریعے عوام تک اہم حفاظتی معلومات پہنچانے میں موثر ہو گا۔ یہ پہل خاص طور سے تہوار کے موسم میں بجلی کے استعمال سے متعلق حفاظتی نکات کو فروغ دے کر بجلی حفاظت سمیت اہم سیکورٹی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یہ روڈ سیفٹی کو بھی مخاطب کرے گی، محفوظ ڈرائیونگ کو بھی فروغ دے گی خاص طور پر نیشنل روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران اور سائبرسیکیورٹی، ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے بارے میں تجاویز دے گی۔اس شراکت داری کا مقصد خواتین کی حفاظت اور با اختیار بنانے کے اقدامات کی حمایت کرکے ان کی حفاظت کو فروغ دے گی۔اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گجانن ایس کالے نے کہا کہ عوام کی حفاظت سے متعلق بیداری بڑھانے کے لیے اس اہم پہل میں دہلی پولیس پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کا وسیع کسٹمر بیس اور کمیونٹی میں دہلی پولیس کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم حفاظتی بیداری کے پیغام کو موثر طریقے سے پھیلا سکتے ہیں اوریہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ قومی راجدھانی علاقہ میں ہر شہری کے لئے سیکورٹی ایک ترجیح ہے۔ایم اویو کے مقاصد کے بارے میں بتاتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس اور پی آراو دہلی پولیس سنجے کمار تیاگی نے کہا کہ ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے ساتھ شراکت داری سے دہلی پولیس کا ہدف موثر بیداری مہم بنانا ہے جو لوگوں کو محفوظ متبادل کا انتخاب کرنے کے لیے مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے خطرات سے لے کر روڈ سیفٹی اور خواتین کی حفاظت تک، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کرکام کررہے ہیں کہ حفاظت کا پیغام دہلی کے ہر کونے تک پہنچے، خاص طور پر تہوار جیسے اہم اوقات کے دوران یہ شراکت سبھی کے لیے مزید محفوظ ماحول بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande