اے ایم یو میں اردو کا ہو صحیح استعمال بنائی گئی کمیٹی
علی گڑھ، 3 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے لیٹر پیڈ، سائن بورڈ، بڑے اشتہاراتی بینرز اور دیگر کاغذات پر اردو کے صحیح استعمال پر نگرانی رکھنے کے مقصدسے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سرسید اکی
اے ایم یو میں اردو کا ہو صحیح استعمال بنائی گئی کمیٹی


علی گڑھ، 3 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے لیٹر پیڈ، سائن بورڈ، بڑے اشتہاراتی بینرز اور دیگر کاغذات پر اردو کے صحیح استعمال پر نگرانی رکھنے کے مقصدسے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر شافع قدوائی بحیثیت صدر، رابطہ عامہ کے ممبر انچارج پروفیسر محمد عاصم صدیقی اور شعبہ اردو کے سربراہ بحیثیت رکن اور اردو اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب خاں بحیثیت کنوینر شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے مختلف دفاتر سے جاری کاغذات میں اردو الفاظ کی غلط اِملا یا الفاظ کے غلط استعمال کے تعلق سے سامنے آنے والی شکایات پر غور کرے اور حالیہ ایسی کسی غلطی پر غوروخوض کے بعد 15دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

یونیورسٹی سے جاری ایک اطلاع نامے کے حوالے سے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ یونیورسٹی سے جاری ہونے والے تمام اشتہارات، دفتری خطوط اور سائن بورڈز پر موجود اردو الفاظ اور ان کی املا کی صحت سے متعلق مذکورہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande