نئی دہلی،31دسمبر(ہ س)۔َسماج وادی پارٹی سے رام پور کے ممبر آف پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی گذشتہ دنوں عمرہ کی نیت سے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دوران عمرہ کے فرائض انجام دینے کے بعد ممبر آف پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے جب مکہ مکرمہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے سفر کا ارادہ کیا تو ان کے اعزاز میں جدہ میں مقیم بھارتیہ شہریوں کی جانب سے بہجت کمال نجمی نے ایک پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شہر کی معروف ملی و مساجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران ممبر آف پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔رام پور سے ممبر آف پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے اپنی تقریر کا آغاز سفر عمرہ کی روداد پیش کرتے ہوئے کیا، اس دوران مولانا محب اللہ ندوی سے تقریب میں موجود لوگوں نے کہی اہم سوالات بھی کیے جس کے نتیجہ میں مولانا محب اللہ ندوی نے تفصیلی جوابات پیش کرتے ہوئے ملک کے احوال بھی بیان کیے۔ممبر آف پارلیمنٹ نے تقریب میں شریک تمام شخصیات کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف موضوعات سے متعلق معلومات فراہم کی تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس میں ہندوستان اور اس کی عوام کے لیے امن و سلامتی اور ملک کی فلاح و بہبودی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔اس موقع پر وہاج الدین انصاری، محمد کمال، محمد دلشاد، محمد فہیم، محمد امتیاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais