شمالی ہندوستان سے آنے والی برفیلی ہواوں سے راجستھان میں شدید سردی، کئی شہروں میں دھند
شمالی ہندوستان سے آنے والی برفیلی ہواوں سے راجستھان میں شدید سردی، کئی شہروں میں دھند جے پور، 31 دسمبر (ہ س)۔ شمالی ہندوستان سے آنے والی برفیلی ہواوں نے راجستھان میں سردی بڑھا دی ہے۔ ریاست میں سرد لہر کا اثر 3 جنوری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسم
موسم


شمالی ہندوستان سے آنے والی برفیلی ہواوں سے راجستھان میں شدید سردی، کئی شہروں میں دھند

جے پور، 31 دسمبر (ہ س)۔ شمالی ہندوستان سے آنے والی برفیلی ہواوں نے راجستھان میں سردی بڑھا دی ہے۔ ریاست میں سرد لہر کا اثر 3 جنوری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم جنوری سے سردی میں مزید اضافے کی وارننگ جاری کی ہے۔ منگل کو گھنے دھند کی وجہ سے جے پور، کوٹا، جودھ پور، ادے پور سمیت کئی اضلاع میں حد نگاہ 40 میٹر سے بھی کم رہی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی نظر آئیں۔

شری گنگا نگر راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے سرد تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 13.2 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ الور میں دن کا درجہ حرارت 15 ڈگری، بیکانیر میں 18.9 ڈگری اور چورو میں 18.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جے پور اور کوٹا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 19.8 اور 19.9 ڈگری رہا۔ ماونٹ ابو میں درجہ حرارت 18 ڈگری، پیلانی (جھنجھنو) میں 17.6 ڈگری اور سیکر میں 17.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

سرد لہر اور دھند کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری نیچے چلا گیا۔ سیکر، پیلانی، چورو، شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے 4 ڈگری تک کم درج کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے پہنچنے کی وجہ سے ان مقامات پر کولڈ ڈے کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

راجستھان کے پہاڑی اسٹیشن ماونٹ ابو میں سردی کا اثر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 سے 3 دنوں میں ماونٹ ابو کا درجہ حرارت صفر یا اس سے نیچے آسکتا ہے۔ پیر کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے شمال سے آنے والی برفیلی ہواوں کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ریاست میں موسم سرما کے مزید شدید ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سرد لہر کے باعث لوگوں کو اضافی محتاط رہنے اور سردی سے بچاو کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande