نئی دہلی، 31 دسمبر ( ہ س)۔ دہلی پولیس نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے ووٹر رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرنے والے 12 لوگوں کے خلاف منگل کو ایف آئی آر درج کی ہے ۔ پولیس نے یہ کارروائی کاپسہیڑا کے ایس ڈی ایم اور ایک الیکشن افسر کی شکایت پر کی ہے۔
کاپسہیڑا کے ایس ڈی ایم نے پولیس اسٹیشن دوارکا سیکٹر 17 اور بندا پور کے ایس ایچ او کو چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ نریلا میں ایک الیکشن رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) نے پولیس کو شکایت دی ہے۔ پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کچھ درخواست دہندگان نے شناخت اور رہائش کے ثبوت کے طور پر آدھار کارڈ اور بجلی کے بل سمیت دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے حکام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ ایک سنگین جرم ہے، کیونکہ درخواست دہندگان نے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات اور دستاویزات فراہم کی ہیں۔
دھوکہ دہی کے ارادے سے جعل سازی اور جعلی دستاویزات کو حقیقی کے طور پر استعمال کرنے کے الزام میںآوٹر شمالی ضلع کے نریلا انڈسٹریل پولیس تھانہ میںبھارتی نیائے سنہتا (بی این ایس)-2023 کی دفعہ 318 (4)/3(5) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بندا پور تھانے میں دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ دوارکا سیکٹر 17 تھانے میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد