بارہ بنکی، 30 دسمبر (ہ س)۔
اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اتوار کی رات دیر گئے ستریکھ تھانہ علاقے سے بہار کے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان سے 5.92 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اپنے نام سدھارتھ کمار اور امت کمار بتائے جو مغربی چمپارن، بہار کے رہنے والے ہیں۔ وہ نیپال سے چرس کی چھوٹی چھوٹی کھیپ لا کر بہار میں اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے تھے۔ جب چرس کی مقدار پانچ چھ کلو تک پہنچ گئی تو اسے گورکھپور لے جایا گیا۔ گورکھپور سے جے پور کے لیے بس کے ذریعے یہ غیر قانونی چرس جے پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص کے حوالے کیا گیا، جو واٹس ایپ کال کے ذریعے رابطہ کرتا تھا۔ وہ خود کو مشرا کہتا تھا۔ اسےچرس کے عوض رقم ملتی تھی۔ اس کے بعد وہ واپس بہار چلا جاتا تھا۔ گرفتار اسمگلروں کے خلاف ستریکھ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ ایس ٹی ایف جے پور سامان لے جانے والے شخص کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ