یوم پیدائش کی تقریب کے دوران نوجوان کا قتل، ٹریفک ڈی ایس پی اور محافظ پر فائرنگ کا الزام
یوم پیدائش کی تقریب کے دوران نوجوان کا قتل، ٹریفک ڈی ایس پی اور محافظ پر فائرنگ کا الزامسہسرام، 28 دسمبر(ہ س)۔ بہار کےروہتاس میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ کی رات یہ واقعہ پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس واقعہ میں دو لوگ
یوم پیدائش تقریب کے دوران نوجوان کا قتل ، ٹریفک ڈی ایس پی اور محافظ پر فائرنگ کا الزام


یوم پیدائش کی تقریب کے دوران نوجوان کا قتل، ٹریفک ڈی ایس پی اور محافظ پر فائرنگ کا الزامسہسرام، 28 دسمبر(ہ س)۔ بہار کےروہتاس میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ کی رات یہ واقعہ پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس واقعہ میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے ٹریفک ڈی ایس پی اور محافظ پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔متوفی کی شناخت بادل کمار ( 34 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جو شیو ساگر تھانہ علاقہ کے سینانی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ جبکہ زخمیوں میں اتل کمار اور ونود کمار شامل ہیں۔ متوفی کے لواحقین نے کہا کہ یوم پیدائش کی تقریب کے دوران پولیس سے بحث ہوگئی جس کے بعد پولیس نے بادل کے سینے میں گولی مار دی۔ واقعہ سہسرام ضلع ہیڈ کوارٹر کے کررہا موڑ پیش پیش آیا۔ متاثرہ فریق کا الزام ہے کہ بادل اور اس کے کچھ دوست رات کو یوم پیدائش تقریب منا رہے تھے۔ اسی دوران ڈی ایس پی محمد عادل اپنے محافظ سونو اور 3-4 دیگر لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچے اور لوگوں کو یوم پیدائش تقریب منانے سے روک دیا۔ جب انہوں نے احتجاج کیا تو ڈی ایس پی نے اپنے سروس ریوالور سے فائرنگ کردی۔ انہوں نے چھ گولیاں چلائیں۔ واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔فریقین نے ڈی ایس پی پر وصولی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ان لوگوں کے مطابق یوم پیدائش تقریب کے دوران شراب بھی پی جارہی تھی۔ امتناعی قانون کے باعث ڈی ایس پی نے رقم مانگی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ جاتے وقت ڈی ایس پی نے سب کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی۔ فی الحال سہسرام ٹاؤن تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande