سارن میں پرائیویٹ اسکول ٹیچرکا قتل ،بدمعاشوں نے کھڑکی سے ماری گولی
سارن27دسمبر(ہ س)۔سارن میں جرائم پیشوں کا حوصلہ بلند ہے۔ بدمعاشوں نے نجی اسکول کے استاد کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے زمین کے تنازعہ اور دیگر نکات پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا
سارن میں پرائیویٹ اسکول ٹیچر قتل ،بدمعاشوں نے کھڑکی سے ماری گولی


سارن27دسمبر(ہ س)۔سارن میں جرائم پیشوں کا حوصلہ بلند ہے۔ بدمعاشوں نے نجی اسکول کے استاد کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے زمین کے تنازعہ اور دیگر نکات پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ آس پاس کے لوگوں نے بتایا کہ استاد نیک طبیعت کے آدمی تھے۔

واقعہ جمعرات 26 دسمبر کی رات کو پیش آیا ۔ واقعہ سارن ضلع کے ڈوری گنج تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت گوپال پور کے ساکن وکیل رائے کے 22 سالہ بیٹے سنجیت کمار رائے کے طور پر ہوئی ہے۔ گولی چلنے کے وقت وہ اپنے کمرے میں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم بدمعاشوں نے اسے کمرے کی کھڑکی سے گولی مار کر قتل کر دیا۔

نوجوان کے گولی لگنے کے واقعہ کے بعد ڈوری گنج تھانہ انچارج دلیپ کمار اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ صدر سب ڈویزنل پولیس افسر راج کشور سنگھ بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande