سی بی آئی، نارکوٹکس کا افسر بن کر ڈیجیٹل اریسٹ کرنے والا گرفتار
سی بی آئی، نارکوٹکس کا افسر بن کر ڈیجیٹل اریسٹ کرنے والا گرفتار ۔ چینی گروہوں کو اکاونٹس فراہم کراتا تھا لکھنو، 22 دسمبر (ہ س)۔ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے جمعہ کو شاطر مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سائبر کرائم برانچ، سی بی آئی اور نارکوٹکس کا افسر ب
ڈیجیٹل اریسٹ کی علامتی تصویر


سی بی آئی، نارکوٹکس کا افسر بن کر ڈیجیٹل اریسٹ کرنے والا گرفتار

۔ چینی گروہوں کو اکاونٹس فراہم کراتا تھا

لکھنو، 22 دسمبر (ہ س)۔ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے جمعہ کو شاطر مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سائبر کرائم برانچ، سی بی آئی اور نارکوٹکس کا افسر بن کر ڈیجیٹل گرفتاری کرتا تھا۔ ملزم چینی سائبر ٹھگ گینگ کو بینک اکاونٹس فراہم کرتا تھا۔

ایس ٹی ایف نے بتایا کہ غازی آباد کا رہنے والا ملزم کرشنا کمار عرف سنیل کو ہردوئی روڈ پر واقع اودھ اسپتال چوراہے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایس ٹی ایف نے کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ہریانہ کے گروگرام سے پانچ اور لکھنو سے مختلف تاریخوں میں پانچ لوگوں کو پکڑا ہے۔ اس دوران کرشنا کمار جمعہ کو پکڑا گیا۔ وہ یہاں کھڑا کسی کا انتظار کر رہا تھا۔ بیچ میں بی ٹیک پڑھائی چھوڑ دی۔ سال 2023 میں اس کی ملاقات مراد نگر میں ایک میڈیکل اسٹور چلانے والے راہل سے ہوئی۔ اس نے اسے گیمنگ، اسکیمنگ، مکسنگ اور اسٹاک کے بارے میں بتاتے ہوئے اس میں شامل ہونے کو کہا۔ اس نے اسے لالچ دیا کہ اگر اسے ایک کارپوریٹ اکاونٹ مل جائے تو اس کی آمدنی اچھی ہو جائے گی۔ کارپوریٹ اکاونٹ حاصل کرنے کے لیے اس نے ٹیلی گرام کے ذریعے پنکج اور راہل سے رابطہ کیا اور وہ دونوں کمیشن لے کر اکاونٹ کی معلومات دیتے تھے۔

ملزم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ڈاکٹر اشوک سولنکی کے ساتھ اس کے ساتھیوں نے دھوکہ دہی کی تھی۔ ان لوگوں نے ہریانہ کے ایک شخص سے بھی 22 لاکھ روپے ٹھگے تھے۔ ان افراد نے کمبوڈیا میں پاکستان اور چینی نیٹ ورکس سے ٹریننگ لے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔

ارجن گنج کے رہنے والے کمل کمار سکسینہ نے لکھنو کے سائبر تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ریلوے سے جنرل منیجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ سائبر مجرموں نے منی لانڈرنگ کا خوف دکھا کر 9 دن تک ڈیجیٹل اریسٹ کرکے 12 لاکھ روپے ٹھگے ہیں۔ اسی طرح گومتی نگر کے وکرانت کھنڈ کی رہنے والی رینو کو بھی منی لانڈرنگ کا خوف دکھا کر 6 لاکھ 20 ہزار روپے کی ٹھکی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande