اسعد الشیبانی شام کے عبوری وزیر خارجہ منتخب
دمشق،22دسمبر(ہ س)۔شام میں ملٹری آپریشنز کے محکمے کی جنرل کمان نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اسعد حسن الشیبانی کو عبوری حکومت میں خارجہ امور کا عہدہ سونپا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے کہا کہ جنرل کمانڈ نے شام کی نئی حکومت میں مسٹراسعد حسن
اسعد الشیبانی شام کے عبوری وزیر خارجہ منتخب


دمشق،22دسمبر(ہ س)۔شام میں ملٹری آپریشنز کے محکمے کی جنرل کمان نے آج ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اسعد حسن الشیبانی کو عبوری حکومت میں خارجہ امور کا عہدہ سونپا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے کہا کہ جنرل کمانڈ نے شام کی نئی حکومت میں مسٹراسعد حسن الشیبانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپنے کا اعلان کیا ہے۔الشیبانی کا تعلق بنی شیبان سے ہے وہ 1987ءمیں الحسکہ گورنری میں پیدا ہوا تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ دمشق میں منتقل ہوئے جہاں انہوں نے 2009 میں دمشق یونیورسٹی سے آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور انگریزی زبان ادب میں گریجوایشن کی۔انہوں نے 2011ءمیں شامی انقلاب کے آغاز سے ہی اس میں شمولیت اختیار کی۔ شامی سالویشن گورنمنٹ کے قیام میں حصہ لیا اور سیاسی امور کے محکمے کی بنیاد رکھی۔ انہوں انسانی ہمدردی کے میدان میں کام کیا۔ اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور شمال مغربی شام میں انسانی ہمدردی کے کاموں میں سہولت فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande