’فرینڈلی فائرنگ‘: امریکی فوج نے اپنے ہی دو طیارے مار گرائے
واشنگٹن،22دسمبر(ہ س)۔امریکی فوج نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ کے دو پائلٹوں کو بحیرہ احمر کے اوپر گولی مار دی گئی جس کے نیتجے میں دو پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے کود گئے۔ بہ ظاہر یہ دوستانہ فائرنگ کا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے میں دونوں طیارے
’فرینڈلی فائرنگ‘: امریکی فوج نے اپنے ہی دو طیارے مار گرائے


واشنگٹن،22دسمبر(ہ س)۔امریکی فوج نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ کے دو پائلٹوں کو بحیرہ احمر کے اوپر گولی مار دی گئی جس کے نیتجے میں دو پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے کود گئے۔ بہ ظاہر یہ دوستانہ فائرنگ کا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعے میں دونوں طیارے سمندر میں جاگرے۔سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 22 دسمبر کی صبح کے اوقات میں امریکی بحریہ کے دو پائلٹوں نے بحیرہ احمر کے اوپر بحفاظت چھلانگ لگا دی جب ان کاایف /اے-18 لڑاکا طیارہ دوستانہ فائر کے بظاہر ایک واقعہ میں مار گرایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس گیٹس برگ (سی جی 64)، جو کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کا حصہ تھا، غلطی سے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے پرواز کرنے والے ایف /اے-18 پر گولی چلا دی“۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ عملے کے ایک رکن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ واقعہ دشمنی کی فائرنگ کا نتیجہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔یہ واقعہ بحیرہ احمر کی راہداری کے خطرے کو اجاگر کرتا ہے، جس نے ایک سال سے یمن میں حوثیوں کی طرف سے بحری جہازوں پر مسلسل حملوں کا مشاہدہ کیا ہے۔واقعے کے وقت امریکی افواج یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کر رہی تھیں اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں اس مشن کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande