کاٹھمنڈو، 22 دسمبر (ہ س)۔ نیپال کے نائب وزیر اعظم روی لامیچھانے کی پارلیمنٹ کی رکنیت اتوار کو معطل کر دی گئی ہے۔ کوآپریٹو فراڈ سے لے کر منظم جرائم اور منی لانڈرنگ تک کے معاملات میں عدالت میں ان کے خلاف چارج شیٹ کی منظوری کے ساتھ ہی ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت خود بخود معطل ہو گئی ہے۔
وفاقی پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ عدالت میں چارج شیٹ داخل ہوتے ہی رکن پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کی شق موجود ہے۔ اثاثہ جات کلیئرنس ایکٹ کے سیکشن 27 کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل ہوتے ہی پارلیمنٹ کی رکنیت خود بخود معطل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حکومتی وکیل کی طرف سے تحریری معلومات آئیں گی معلومات شائع کر دی جائیں گی۔
روی لامچھانے کے خلاف پوکھرا ڈسٹرکٹ کورٹ میں کوآپریٹو فراڈ، منظم جرائم اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ لامیچھانے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس درج ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت کھو چکے ہیں۔ ،
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی