لکھنؤ، 21 دسمبر (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹربھیم راؤ امبیڈکر پر دیے گئے بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مایاوتی نے ہفتہ کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹرامبیڈکر ایک دیوتا کی طرح قابل احترام ہیں۔ امت شاہ نے ان کی توہین کرکے دلتوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کے کہے گئے الفاظ سے سماج کے تمام طبقات کے لوگ ناراض ہیں۔ اسی سلسلے میں امبیڈکرائٹ بی ایس پی نے ان سے اپنا بیان واپس لینے اورمعافی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر ابھی تک عمل نہیں ہو رہا ہے۔ بی ایس پی نے 24 دسمبر کو ملک گیر احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن ملک کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں پر مکمل طور پر پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مایاوتی نے کہا کہ اگر کانگریس، بی جے پی وغیرہ جیسی پارٹیاں بابا صاحب امبیڈکر کا دل سے احترام نہیں کرسکتیں تو انہیں ان کی بھی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد