جے رام رمیش نے روپے کی گرتی ہوئی قدر کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا
نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی نے 2014میں ڈالر کے مقابلے رو
Jairam Ramesh targeted govt over falling value of rupee


نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی نے 2014میں ڈالر کے مقابلے روپے کی گرتی قدر کے خلاف زوردار مہم چلائی تھی۔ حتیٰ کہ سیاسی فوائد کے لئے وزیر اعظم منموہن سنگھ پر ذاتی حملے بھی کئے تھے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ 16 مئی 2014 کو روپیہ 58.58 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ دس سال کے بعد بھی روپیہ 85.27 فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ روپے نے ایشیا میں بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیاہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یاد رکھیں کہ یہ تمام گراوٹ حکومت اور آر بی آئی کے ڈی فیکٹو کرنسی پیگ کے باوجود ہے - جیسا کہ وزیر اعظم کے سابق چیف اکنامک ایڈوائزر نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آر بی آئی نے روپے کو مستحکم کرنے کے لیے ہمارے اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کا استعمال کیا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کتنے ارب استعمال ہوئے؟ نان آرگینک وزیر اعظم اب الفاظ کی کمی کا شکار ہیں، لیکن آئیے ہم انہیں 2013 کے ان کے الفاظ کی یاد دلائیں ”بحران آتے ہیں، لیکن اگر بحران کے دوران قیادت بے سمت، مایوس کن ہوجاتی ہے ، تو بحران بہت سنگین ہو جاتا ہے... یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ دہلی میں بیٹھے حکمرانوں کو نہ تو ملکی سلامتی کی فکر ہے اور نہ ہی روپے کی گرتی ہوئی قدر کی… اگر انہیں فکر ہے تو صرف اپنی کرسی بچانے کی۔“

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ جمعہ کو ایک غیر مستحکم تجارتی سیشن کے بعد، ہندوستانی کرنسی روپیہ پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے 85.54 پر مستحکم بند ہوا۔ آج ملکی کرنسی روپے کی ٹریڈنگ 85.48 پر شروع ہوئی جو ٹریڈنگ کے اختتام پر 85.54 پر بند ہوئی۔ یہ گزشتہ بند قیمت سے 6 پیسے کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande