دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان تنازع ختم ہونا چاہئے: جسٹس گوائی
مرکزی حکومت نے 'فرشتے دلی کے' اسکیم کے لیے فنڈ جاری کیا۔ نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کی اسکیم 'فرشتے دلی کے' کے لیے فنڈ جاری کیا ہے۔ دہلی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں یہ جانکاری دی۔ دہلی حکومت کی اس اطلاع کے بعد سپریم ک
س


مرکزی حکومت نے 'فرشتے دلی کے' اسکیم کے لیے فنڈ جاری کیا۔

نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کی اسکیم 'فرشتے دلی کے' کے لیے فنڈ جاری کیا ہے۔ دہلی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں یہ جانکاری دی۔ دہلی حکومت کی اس اطلاع کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان تنازعہ ختم ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے 8 دسمبر 2023 کو لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کے دو دھڑے آپس میں کیوں لڑتے رہتے ہیں۔ دہلی حکومت نے 'فرشتے دلی کے' نام کی اسکیم کے لیے فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت دہلی حکومت سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کا مفت علاج کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande