آنکھوں میں مرچ ڈال کر دو بھائیوں سے 25 لاکھ روپے کی لوٹ
باڑمیر، 21 دسمبر (ہ س)۔ کوتوالی تھانہ علاقہ کے مانک اسپتال کے نزدیک دو حقیقی بھائی بازار میں روپے کلیکشن کرکے بائک پر گھر جا رہے تھے۔ بیچ راستے میں کار سوار بدمعاشوں نے موٹر سائیکل روک کر دونوں کی آنکھوں میں مرچ ڈال کر لاٹھی۔ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ لہو لہان کرکے لاکھوں روپے سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس پی نے پورے ضلع کی ناکہ بندی کرواکر بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق شہر میں پرتاپ جی کی پول کے پاس ساکن اشوک (38) اور اس کا بھائی سنجے مالو (32) ولد پارسمل جمعہ کی رات بازار سے نقدی جمع کرنے کے بعد بائک پر گھر جا رہے تھے۔ پہلے سے تیار کار میں سوار بدمعاشوں نے مانک اسپتال کے قریب گلی میں موٹر سائیکل رکوائی۔ دونوں کی آنکھوں میں مرچی ڈال کر نیچے گرا دیا۔ تین چار بدمعاشوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ حملے سے دونوں بھائیوں کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور لہو لہان ہوگئے۔ شور مچانے پر بدمعاشوں نے پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ لیا اور کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
آس پاس کے لوگ دونوں بھائیوں کو قریب ہی واقع مانک اسپتال لے گئے۔ وہاں علاج شروع ہوا۔ دونوں کے سر پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔ فی الحال دونوں زیر علاج ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی نریندر سنگھ مینا، اے ایس پی جسارام بوس، ڈی ایس پی رمیش کمار شرما، کوتوالی لیکھراج سیاگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ ایس پی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
تاجر اشوک مالو نے بتایا کہ وہ بازار سے نقدی لے کر گھر کی طرف جارہے تھے۔ ہمارے پاس لاکھوں روپے تھے۔ بدمعاش سفید رنگ کی کار میں آئے تھے۔ جب کار سے اترے تب تین لوگ تھے۔ آنکھوں میں مرچی ڈال کر حملہ کر دیا۔
ایس پی نریندر سنگھ مینا نے بتایا کہ لوٹ کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ وہ خود بھی موقع پر پہنچے اور پورے واقعہ کی معلومات اکٹھی کیں اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔ بدمعاشوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ فی الحال تاجر 25 لاکھ روپے کی رقم بتا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چار یا پانچ بدمعاش تھے۔ پہلی نظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی جاننے والار ہی ہے۔ موقع سے مرچ پاوڈر کا پیکٹ ملا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن