نالندہ، 20 دسمبر(ہ س)۔بہار ایس ٹی ایف کی ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے دیپ نگر تھانہ علاقے کے نیو بائی پاس سے استھاواں کی طرف جانے والی سڑک پراسلحہ کی ایک بڑی کھیپ جا رہی ہے ۔اسی بنیاد پر دیر رات ایس ٹی ایف ٹیم نے دیپ نگر تھانہ پولیس کی مدد سے دو تاجروں کو حراست میں لیا ہے۔ اسلحہ کے دو اسمگلروں کو ایک ایس بی بی ایل بندوق ، 3 دیسی ساختہ پستول ، 2 دیسی ساختہ پستول ، 315 بور کے 150 عدد اور 12 بورکی 30 گولیوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار اسلحہ اسمگلروں کی شناخت نالندہ کے دیپ نگر تھانہ علاقے کے جیرا پور باشندہ راجیش کمار ولدکرشنا پرساد اور ان کے ساتھ ہی مانپور تھانہ علاقہ کے پترا پور باشندہ ستار خان کے بیٹے محمدنوشاد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گروہ کے کلیدی سرغنہ تک پہنچنے کے لیے پیچھے اور آگے کے روابط تلاش کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دونوں اسمگلروں سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ پہلے سے اسلحہ ا سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ اس سلسلے میں دیپ نگر تھانہ انچارج جتیندر رام نے بتایا کہ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan