جونپور، 07 نومبر ( ہ س)۔ تائیکوانڈو کھلاڑی انوراگ یادیو کے قتل معاملے کا چھٹا ملزم بھی پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس سے قتل میں استعمال ہونے والی تلوار اور ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اس گھناو¿نے قتل معاملے کے پانچ ملزمان سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکے ہیں۔
معلوم ہو ہے کہ 30 اکتوبر کو گوربادشاہ پور تھانہ علاقہ کے کبیر الدین پور گاوں کے رہنے والے تائیکوانڈو کھلاڑی انوراگ یادو کو اس کے دبنگ پڑوسیوں نے زمین کے تنازعہ پر تلوار سے حملہ کرکے دو ٹکڑے کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ابھرتا ہوا کھلاڑی لمحہ بھر میں جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہونے کی خبر ملتے ہی پوری ریاست میں سنسنی پھیل گئی۔ گھر والوں نے اس دلخراش واقعہ میں چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جس میںکلیدی ملزم سمیت پانچ افراد کو پولیس پہلے ہی جیل بھیج چکی ہے۔
جمعرات کو جانکاری دیتے ہوئے سی او کیراکت اجیت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں چھٹا ملزم لال موہن یادو ولد آنجہانی فیرو یادو گاو¿ں کبیرالدین پور تھانہ گورابادشاہ پور کو پولیس نے کل رات ایک مخبر کی اطلاع پر اسوارا جانے والے راستے پرنہر کی پٹری سے گرفتار کر لیا۔ ملزم لال موہن کے بتائے گئے مقام سے واردات میں استعمال ہونے والی ایک تلوار بمعہ میان اور ممنوعہ بور .38کا ایک غیر قانونی ریوالوربور برآمد ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قتل کیس میں ملوث تمام چھ نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد