فریدآباد، 7 نومبر (ہ س)۔ فرید آباد پولیس نے بہار کے پٹنہ کے ایک شخص کو شہر کے سیکٹر 8 میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
جمعرات کو کرائم کے اے سی پی امن یادو نے بتایا کہ گزشتہ3 نومبر کو فرید آباد کے سیکٹر 8 میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سیکٹر 30 کرائم برانچ کے انچارج انل کمار، سیکٹر 65 کے انچارج جگویندرا اور اونچا گاوں انچارج نریندر نے تفتیش کے بعد ملزم انکت پاسوان کو پٹنہ، بہار سے گرفتار کر لیا ہے۔
اے سی پی امن یادو نے بتایا کہ ملزم ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔ جس لڑکی سے اس کی منگنی ہونی تھی اس کی والدہ کو کچھ عرصہ قبل اس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن پھر اسے دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس سے ناراض ہو کر اس نے دھمکی آمیز کال کی۔ ملزم نوکری حاصل کرنے کے لیے کوچنگ لیتا ہے اور دسویں جماعت کے بچوں کو کوچنگ دیتا بھی ہے۔ پولیس ملزم کو عدالت سے ریمانڈ پر لے کر اس کا موبائل فون اور سم برآمد کرنے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد