پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی جاری، کارروائی پیر تک ملتوی
نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں آج بھی ہنگامہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی کچھ دیر کے وقفے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن اڈانی اور سنبھل معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھی۔ راجیہ سبھا میں آج
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی جاری، کارروائی پیر تک ملتوی


نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں آج بھی ہنگامہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی کچھ دیر کے وقفے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن اڈانی اور سنبھل معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھی۔

راجیہ سبھا میں آج کارروائی شروع ہونے کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔ چیئرمین نے کہا کہ رول 267 کو توڑ پھوڑ کا ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن پچھلے ایک ہفتے سے بار بار وہی ایشوز اٹھا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے تین کام کے دن ضائع ہو چکے ہیں۔ ہم ایک عظیم مثال قائم کر سکتے ہیں لیکن ہم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے۔ بڑھتے ہوئے خلل کو دیکھتے ہوئے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب لوک سبھا کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے اور بعد میں پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ صبح جب کارروائی شروع ہوئی تو لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ملک کے لوگ ایوان کو آسانی سے چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ بات چیت ہونی چاہیے، اتفاق رائے اور اختلاف جمہوریت کی اصل طاقت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande