نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے اسکان کے مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری کو اس کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔ پارٹی نے امید ظاہر کی کہ حکومت ہند اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گی۔
پارٹی کے بیان کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی ایک ایکس پوسٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اسکان مندر کے سنت کی گرفتاری اور اقلیتی ہندوؤں کے خلاف مسلسل تشدد کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ اس معاملے کو سختی سے اٹھائے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے منگل کو بنگلہ دیش میں ہندو مذہبی رہنما چنموئے کرشنا داس کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والی اقلیتوں پر حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ چنموئے کرشنا داس بنگلہ دیش کے ہندؤں کے ایک ادارے سناتن جاگرن جوٹ کے ترجمان بھی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد