ممبئی ، 27 نومبر ( ہ س ) ۔ شیوسینا (یو بی ٹی) نے بدھ کو مہاراشٹر میں اسمبلی کی مدت منگل کو ختم ہونے کے بعد صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے باوجود حکومت بنانے میں مہایوتی اتحاد کی ناکامی پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ’’انہیں (مہایوتی) کو بھاری اکثریت ملی ہے، اس کے باوجود انہوں نے نہ تو وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی حکومت بنائی ہے۔
یاد رہے کہ 288 سیٹوں والی مہاراشٹر اسمبلی میں 230 سے زیادہ سیٹیں جیتنے والے مہایوتی اتحاد نے ابھی تک ریاست کے اگلے وزیر اعلی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان