نئی دہلی 27 نومبر (ہ س)۔
قومی اقلیتی کمیشن نے سنبھل، اترپردیش میں تشدد سے متعلق میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن نے سنبھل تشدد کے بارے میں اتر پردیش کے چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنبھل میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب مغل دور کی جامع مسجد کے سروے کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم کی سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ اس دوران چوبیس پولیس اور انتظامی اہلکار زخمی ہوئے اور ہجوم میں سے چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ کمیشن نے اتر پردیش کے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ