قنوج، 27 نومبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے قنوج ضلع میں آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر بدھ کی صبح تقریباً 3.45 بجے پیش آنے والے سڑک حادثے میں تین ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پانچوں افراد سیفئی میڈیکل کالج میں تعینات تھے۔ اس حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے سیفئی میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔
قنوج ضلع کے تروا ایریا آفیسر پرینکا باجپئی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت آگرہ کے رہنے والے ڈاکٹر انیرودھ ورما (29)، قنوج کے رہنے والے ڈاکٹر ارون کمار، ڈاکٹر نریندر دیو، لیب ٹیکنیشن سنتوش کمار اور اسٹور کیپر راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں مراد آباد ضلع کے بدھ بہار کے رہنے والے ڈاکٹر جیویر سنگھ (39) بھی شامل ہیں، جن کا سیفئی میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔ یہ سب سیفئی میڈیکل کالج میں کام کر رہے تھے۔ یہ تمام لوگ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لکھنو¿ سے واپس آرہے تھے کہ قنوج کے تروا کوتوالی کے قریب آگرہ-لکھنو¿ ایکسپریس وے پر ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ