نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں میں نو مقامات پر دیویندر بمبیہا سنڈیکیٹ کے ساتھیوں سے منسلک احاطے کی وسیع تلاشی لی۔
این آئی اے کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تلاش این آئی اے کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مسلسل کریک ڈاو¿ن کا حصہ ہے جو دہشت گرد ہارڈ ویئر جیسے ہتھیار، گولہ بارود، منشیات، دھماکہ خیز مواد وغیرہ کی اسمگلنگ کے لیے مجرمانہ سازشوں میں مصروف ہیں۔
این آئی اے کی ٹیموں نے ہریانہ کے پلو ل، فرید آباد اور گروگرام اضلاع، پنجاب کے جالندھر ضلع اور اتر پردیش کے متھرا ضلع میں دہشت گرد گینگسٹر سنڈیکیٹ کیس میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران موبائل فون، ڈیجیٹل ڈیوائسز، بینکنگ لین دین سے متعلق دستاویزات اور جائیداد سمیت متعدد مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ