ہلدوانی، 20 نومبر (ہ س)۔
دامواڈونگا علاقہ میں 7.9 لاکھ روپئے کی چوری کے معاملے میں کاٹھ گودام پولیس نے صرف 12 گھنٹے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بدمعاش چوروں کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے 16 نومبر کو کاٹھ گودام تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 37 کے ساکن کشن رام کے گھر سے تالے توڑ کر سونے اور چاندی کے زیورات، گیس سلنڈر، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس میں 19 نومبر کو ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ایس ایس پی نینی تال پرہلاد مینا کی ہدایت پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہربنش سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اس ٹیم نے مکمل جانچ کے بعد گورو کمار (25) اور ببلو آریہ (28) نامی دو بدمعاشوں کو اولڈ ایج ہوم کے قریب سے گرفتار کیا، پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ملزمان ماضی میں بھی کئی چوریوں میں ملوث رہے ہیں۔ اور اس بار بھی وہ چوری شدہ سامان لے کر لکھنو¿ فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے، پولیس کی ٹیم میں پولیس اسٹیشن ہیڈ دیپک بشٹ، سب انسپکٹر ارون سنگھ رانا، کرپال سنگھ، کانسٹیبل اشوک راوت، منو پرتاپ اولی اور بھون بندرا شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ