اترپردیش اور پنجاب میں سرگرم بدنام زمانہ بدمعاش پولیس انکاونٹر میں زخمی ساتھی سمیت گرفتار
اترپردیش اور پنجاب میں سرگرم بدنام زمانہ بدمعاش پولیس انکاونٹر میں زخمی ساتھی سمیت گرفتار غازی آباد، 20 نومبر (ہ س)۔ شالیمار گارڈن تھانے کی پولیس ٹیم کا منگل کی دیر شام انکاونٹر ہوا۔ اس دوران اتر پردیش اور پنجاب میں سرگرم ایک بدنام زمانہ بدمعاش نیر
زخمی بدمعاش۔


واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے اے سی پی۔


اترپردیش اور پنجاب میں سرگرم بدنام زمانہ بدمعاش پولیس انکاونٹر میں زخمی ساتھی سمیت گرفتار

غازی آباد، 20 نومبر (ہ س)۔ شالیمار گارڈن تھانے کی پولیس ٹیم کا منگل کی دیر شام انکاونٹر ہوا۔ اس دوران اتر پردیش اور پنجاب میں سرگرم ایک بدنام زمانہ بدمعاش نیرج زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے اور اس کے ساتھی سلمان کو گرفتار کر لیا۔ نیرج کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیرج کے خلاف میرٹھ ضلع، مظفر نگر باغپت اور صوبہ پنجاب میں قتل، اقدام قتل، لوٹ اور گینگسٹر ایکٹ کے تقریباً ایک درجن مقدمات درج ہیں، اس کے قبضے سے ایک پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اے سی پی سلونی اگروال نے بدھ کی صبح بتایا کہ شالیمار گارڈن تھانہ پولیس مجرمانہ واقعات کے پیش نظر پریم گلی کے قریب ڈی اے وی کٹ وزیرآباد روڈ سے آنے والی سڑک کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو ڈی اے وی کٹ وزیرآباد روڈ سے آتے ہوئے دیکھا گیا تو انہیں چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ اپنی موٹرسائیکل کی رفتار تیز کرکے بھاگنے لگے۔ شک ہونے پر پولیس نے پیچھا کیا تو پولیس کو اپنے پیچھے آتے دیکھ کر بدمعاشوں نے بائک کی رفتار مزید تیز کر دی۔ سروس روڈ پر مٹی ہونےکی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل گئی اور بدمعاش گر گئے۔ پولیس کو اپنے پیچھے آتے دیکھ کر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا۔ جس کو بعد میں پولیس ٹیم نے پیچھا کرکے گرفتار کر لیا۔ زخمی بدمعاش نیرج گاوں اٹکا تھانہ، روہٹا، میرٹھ کا رہنے والا ہے، جبکہ دوسرا بدمعاش سلمان مہادیو کالونی، پانی پت، ہریانہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande