انو کپور نے امریکی شہریت سے لے کر گیتا اور اسلام تک ہر چیز پر اپنی رائے کا اظہار کیا
ہندوستانی اداکار، گلوکار، ہدایت کار اور ریڈیو جاکی سے لے کر ٹی وی ہوسٹ تک مختلف کرداروں میں ماہر انو کپور اپنی بے باکی کے باعث سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انو کپور نے امریکی شہریت سے لے کر گیتا اور اسلام تک ہر چیز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انو
Annu Kapoor expressed his views on US citizenship, Gita


ہندوستانی اداکار، گلوکار، ہدایت کار اور ریڈیو جاکی سے لے کر ٹی وی ہوسٹ تک مختلف کرداروں میں ماہر انو کپور اپنی بے باکی کے باعث سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انو کپور نے امریکی شہریت سے لے کر گیتا اور اسلام تک ہر چیز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انو کپور نے کہا،’حب الوطنی کوئی پرفیوم نہیں ہے، کسی تقریب یا شادی میں جانا ہوتو اچھا سا پرفیوم لگانا چاہیے۔ حب الوطنی تو آپ کے جسم میں 24 گھنٹے بہنے والا خون ہے۔ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کی حب الوطنی وقت اور موقع پر منحصر ہے تو یہ حب الوطنی نہیں ہے“۔ ملک کے تئیں اپنی وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’میری اہلیہ امریکی ہیں اور میں نے کبھی امریکی شہریت کے لیے درخواست نہیں دی۔ میں ساری زندگی یہیں مر جاوں گا، لیکن وہاں کی شہریت نہیں لوں گا۔‘ مجھے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ میں بہت وفادار قسم کا انسان ہوں۔’یہ ملک مجھے خواہ کھائی میں پھینک دے، گولی مار دے، خواہ مجھے کچھ بھی دے دے، لیکن میں پابند ہوں، میں اپنے ملک کا وفادار ہوں۔‘

دیے گئے ایک انٹرویو میں انو کپور نے شریمد بھاگوت گیتا کے بارے میں بھی کافی باتیں کیں۔ انہوں نے کہا ،’گیتا ایک شاندار کتاب ہے، اگرچہ میں غیرمذہبی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جو کچھ بھی سیکھا جا سکتا ہے ،وہ گیتا سے سیکھا جا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مثال دیتے ہوئے ہمارا ملک چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے۔ ہم بہت نرم ہیں اسی لیے سب نے ہمیں دھوکہ دیا‘۔ شری کرشن اور شیشوپال کی کہانی کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 99 بار تو ٹھیک ہے، لیکن 100ویں بار قتل کرنا پڑے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande