عامر خان نے طلاق کے بعد بھی کرن راو کے ساتھ کام کرنے پر خاموشی توڑ ی
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ عامر اور کرن راو نے شادی کے 16 سال بعد 2021 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن طلاق کے بعد بھی دونوں کی دوستی برقرار ہے۔ اب عامر نے طلاق کے بعد کرن کے ساتھ ا
Aamir Khan breaks silence on working with Kiran Rao


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ عامر اور کرن راو نے شادی کے 16 سال بعد 2021 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن طلاق کے بعد بھی دونوں کی دوستی برقرار ہے۔ اب عامر نے طلاق کے بعد کرن کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ ی ہے۔ عامر خان اور کرن راو کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے۔

عامر خان نے ایک انٹرویو میں کرن راو کے بارے میں بتایا کہ طلاق نے انہیں میاں- بیوی کے نظریے اور ذمہ داریوں سے دور کر دیا ہے، لیکن اس سے ان کی شراکت داری پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلاق کا ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پیشہ ورانہ ہو یا ذاتی زندگی۔ ہم میاں -بیوی کے طور پر الگ ہو رہے تھے، لیکن انسانوں کے طور پر نہیں۔ تو مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

طلاق کے بعد بھی عامر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرن نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا اور انہیں پاور ہاوس قرار دیا۔ کرن نے کہا کہ جب ان کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں تو وہ بیٹھ کر معاملات کو سلجھالیتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ یہ شراکت داری اتنی دیر تک چلی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande