عامر خان کی پروڈیوس کردہ اور کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'لاپتہ لیڈیز' نے شائقین کے ذہنوں میں جگہ بنائی۔ بہت ہلکی پھلکی کہانی، موثر مکالمے اور نئے آنے والوں کی شاندار اداکاری اس فلم کو خاص بناتی ہے۔ اسی لیے بھارت کی جانب سے اس فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 'لاپتہ لیڈیز' اگلے سال آسکر کے باوقار ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ادھر لاپتہ لیڈیز کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
فلم نے باکس آفس پر اچھا مظاہرہ نہیں کیا لیکن جب فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی تو سب کے لبوں پر 'لاپتہ لیڈیز' کا نام تھا۔ اس فلم کی مقبولیت اتنی ہے کہ اب یہ آسکر ایوارڈز تک پہنچ گئی ہے، اسی دوران فلم کا نام لاپتہ کی بجائے لوسٹ لیڈیز رکھ دیا گیا ہے۔ فلم کو 'لوسٹ لیڈیز' کے نام سے اکیڈمی ایوارڈز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کرن راؤ اور عامر خان نے حال ہی میں نیویارک شہر میں فلم کی تشہیر کی۔ اس خصوصی تقریب کا اہتمام مشہور شیف وکاس کھنہ نے کیا تھا۔ یہ تقریب نیویارک میں ان کے ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ 'لاپتہ لیڈیز' رواں سال یکم مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں نیتانشی گوئل، پرتیبھا رانٹا، سپرش سریواستو اور روی کشن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی