کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار
۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، معروف کامیڈین کپل
شرما کے شو 'دی گریٹ انڈین کپل شو' کو قانونی نوٹس ملا ہے ۔'دی گریٹ انڈین کپل شو'
اب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ذرائع
کے مطابق، کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور
کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔
کپل شرما کے اس شو کو سلمان خان
کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے شو سے لاتعلقی کا اظہار
کیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نے واضح کیا کہ 'ہمارا نیٹ فلکس پر جاری
گریٹ انڈین کپل شو سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سلمان خان کو
بھی قانو نی نوٹس موصول ہوا ہے تاہم ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو
سے وابستہ نہیں اس لیے ہمیں غلط نوٹس بھیجا گیا۔ اداکار کے نمائندے نے مییڈیا سے کہا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصے یہ رپورٹ کر رہے ہیں کہ
سلمان خان کو بھی نوٹس موصول ہوا ہے، جو غلط ہے کیونکہ ہم نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین
کپل شو سے منسلک نہیں ہیں۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کی پچھلی ایپی
سوڈ میں رابندر ناتھ ٹیگور کی شاعری پر مذاق کے بعد بنگالی کمیونٹی کو مبینہ طور
پر ناراض کرنے پر قانونی مشکل میں پڑ گیا ہے۔ ایپی سوڈ کی نشریات کے بعد، 'بونگو
بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن' نے کپل شرما کو قانونی نوٹس جاری کیا۔ کچھ رپورٹس میں یہ
بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو بھی شو سے وابستگی کا نوٹس ملا ہے۔ تاہم
اداکار کی ٹیم نے ایسے تمام دعووں کی تردید کی اور ثابت کیا کہ سلمان خان کامیڈی
شو سے وابستہ نہیں ہیں۔
پچھلی ایپی سوڈ میں رابندر ناتھ ٹیگور
کی شاعری پر مذاق کے ضمن میں بنگالی شاعر سریجتو بندیوپادھیائے نے فیس بک پر اس
خاکے کی مذمت کی۔ انہوں نے لکھا، طنز و مزاح کے درمیان ایک لطیف حد ہوتی ہے،
اور اسے عبور کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اکثر، لوگ اس بات کو نظر انداز کرتے ہیں کہ
وہ کس کے بارے میں مذاق کر رہے ہیں، وہ کیا کہہ رہے ہیں، اور وہ کس حد تک جا رہے ہیں-
یہ سب کچھ اعلی درجہ بندیوں کا پیچھا کرنے اور لوگوں کو ہنسانے کی جستجو میں ہے۔
وہ بھول جاتے ہیں کہ لکیر کہاں کھینچنی ہے۔
میوزک ڈائریکٹر اندرا دیپ داس
گپتا، گلوکار ایمان چکرورتی اور فلم ساز سمن مکوپادھیائے نے بھی اس کی مذمت کی۔
بونگو بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن نے
اپنے قانونی نوٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ اس شو نے رابندر ناتھ ٹیگور کے ایکلا چولو ری
کا مذاق بنا کر ثقافتی اور مذہبی حدود کو پار کر دیا ہے، جو بنگالی گھرانوں میں
بڑے پیمانے پر قابل احترام گانا ہے۔ شو کے بنانے والوں اور کپل شرما نے ابھی تک اس
پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
سلمان خان کپل شرما کے شو سے اس
کے ابتدائی مرحلے میں منسلک تھے، جب یہ شو ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان