ممبئی میں نابالغ کے ساتھ کار میں اجتماعی عصمت دری، ایک گرفتار
ممبئی ، 09 اکتوبر ( ہ س ) ۔ ممبئی پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ ممبئی کے پوش باندرہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دو دوستوں نے ایک کار میں اجتماعی عصمت دری کی اور جرم سے پہلے اسے شراب بھی پلائی۔ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ( پی او سی ایس او
ممبئی میں نابالغ کے ساتھ کار میں اجتماعی عصمت دری، ایک گرفتار


ممبئی ، 09 اکتوبر ( ہ س ) ۔

ممبئی پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ ممبئی کے پوش باندرہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دو دوستوں نے ایک کار میں اجتماعی عصمت دری کی اور جرم سے پہلے اسے شراب بھی پلائی۔

جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ( پی او سی ایس او ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد، نرمل نگر پولیس نے بدھ کے روز ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ دوسرا ابھی تک مفرور ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزمان متاثرہ لڑکی کے جاننے والے تھے اور واقعے کے دن انہوں نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اور اسے اس کے چچا کے گھر چھوڑنے کا وعدہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں سفر کے دوران ملزم نے اسے ایک مشروب پیش کیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔اس کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس کی عصمت دری کرنے کے بعد، دونوں ملزمان نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے ورنہ وہ اسے قتل کر دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande