وڈودرا میں انڈیگو فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
وڈودرا، 30 اکتوبر (ہ س)۔ منگل کی شام گجرات کے وڈودرا ہوائی اڈے پر انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد وڈودرا ایئرپورٹ اتھارٹی، پولیس اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں نے گہرائی سے تفتیش کی۔ تاہم، سبھی نے راحت کی سانس لی کیونکہ وڈودرا ایئرپور
وڈودرا میں انڈیگو فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی


وڈودرا، 30 اکتوبر (ہ س)۔

منگل کی شام گجرات کے وڈودرا ہوائی اڈے پر انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی دی گئی۔ اس کے بعد وڈودرا ایئرپورٹ اتھارٹی، پولیس اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں نے گہرائی سے تفتیش کی۔ تاہم، سبھی نے راحت کی سانس لی کیونکہ وڈودرا ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پردیپ ڈوبریا نے بدھ کو کہا کہ منگل کی شام کو انڈیگو کی پرواز نمبر 807 پر بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ یہ دھمکی انڈیگو ایئر لائنز کے ای میل پر دی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کو یہ اطلاع دی گئی۔ وڈودرا پولس سمیت سیکورٹی ایجنسیوں نے بم اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تحقیقات شروع کردی۔ پولیس اور سی آئی ایس ایف کی ٹیم کی گہرائی سے تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہ ملنے پر ہر کسی نے راحت کی سانس لی۔ ایک نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔ اس سے پہلے بھی 25 دن پہلے سی آئی ایس ایف کے ای میل پر وڈودرا ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس دوران بھی کسی قسم کی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande