صدر جمہوریہ نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اچھائی پر یقین رکھتے ہوئے ہندوستان کی شاندار ثقافت پر فخر کریں اور ایک صحت مند، خوشحال اور حساس معاشرے کی تعمیر اور آلودگی سے پاک د
م


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اچھائی پر یقین رکھتے ہوئے ہندوستان کی شاندار ثقافت پر فخر کریں اور ایک صحت مند، خوشحال اور حساس معاشرے کی تعمیر اور آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا عزم کریں۔

صدر جمہوریہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ دیوالی خوشی اور جوش کا تہوار ہے۔ یہ تہوار تاریکی پر روشنی کی فتح اور ناراستی پر راست بازی کا جشن مناتا ہے۔ یہ تہوار ملک اور بیرون ملک مختلف برادریوں اور طبقات کی طرف سے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار روشن مستقبل کی امید پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنے اور محبت، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی جیسی اچھی اقدار کو اپنانے کا عزم کرنا چاہیے۔ یہ تہوار محروموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا بھی ایک موقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande