دہلی کی وزیر اعلیٰ نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ گولڈن ٹیمپل میں حاضری لگائی
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ آج امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں پوجا کی اور خدمت انجام دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محض اس مقدس مقام کا دورہ کرنے سے بے پناہ سکون کا احساس ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ک
دہلی کی وزیر اعلیٰ نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ گولڈن ٹیمپل میں حاضری لگائی


نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ آج امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں پوجا کی اور خدمت انجام دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محض اس مقدس مقام کا دورہ کرنے سے بے پناہ سکون کا احساس ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) صرف ایک ورثہ کی جگہ نہیں ہے، بلکہ روحانی توانائی اور خدمت کا ایک الہی مرکز ہے، جہاں ایمان عمل میں بدل جاتا ہے اور عقیدت کردار کی تشکیل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کی بھلائی اور سب کی خوشیوں، صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔

دہلی کے لال قلعہ میں سری گرو تیغ بہادر جی کی 350ویں یومِ شہادت کے موقع پر منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع کا کامیاب انعقاد واہے گر و جی کے لامحدود فضل اور گرو صاحب کے بے پناہ عنایات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم گرو صاحب کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں جنہوں نے ہمیں لال قلعہ میں خدمت کرنے کا شرف بخشا اور گرو تیغ بہادر صاحب کی 350ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقد ہونے والے اجتماع کے کامیاب انعقاد سے ہمیں نوازا۔ انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک میں گرو تیغ بہادر کی 350ویں یوم شہادت منانے کا فیصلہ کیا گیا تو دہلی حکومت نے بھی اسے منانے کا فیصلہ کیا۔ دہلی حکومت نے لال قلعہ پر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جہاں گرو صاحب کو شہید کیا گیا تھا۔ پوری تیاریوں کے ساتھ دہلی حکومت نے دہلی میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے وہاں پر حاضری لگائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب سے چند روز قبل لال قلعہ کے قریب دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس لیے ذہن میں کچھ خوف تھا، لیکن یہ عظیم الشان تقریب بغیر کسی دقت کے بخوبی اور صحیح طریقے سے اختتام کو پہنچی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande