تہذیبی وثقافتی سرگرمیاں طلبہ کے بہتر مستقبل کی ضامن ہیں: پروفیسر اقتدار محمد خان
شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں تین روزہ ثقافتی پروگرام خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر نئی دہلی،30اکتوبر(ہ س)۔ ”بلاشبہ تعلیمی ادارے تہذیبی وثقافتی اقدار کو برقرار رکھنے اوران کی خواطر خواہ نشوونما کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان کا اولین فریضہ ہی یہی ہے
جامعہ


شعبہ اسلامک اسٹڈیزمیں تین روزہ ثقافتی پروگرام خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر

نئی دہلی،30اکتوبر(ہ س)۔

”بلاشبہ تعلیمی ادارے تہذیبی وثقافتی اقدار کو برقرار رکھنے اوران کی خواطر خواہ نشوونما کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان کا اولین فریضہ ہی یہی ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی قدروں کی مسلسل آبیاری کرتے رہیں تاکہ مختلف طبقوں میں تقسیم آبادی کو ایک مضبوط سماج کی حیثیت حاصل ہوسکے۔“ان خیالات کا اظہار پروفیسر اقتدار محمد خان،صدرشعبہ اسلامک اسٹڈیز اورڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 104ویں یوم تاسیس کے موقع پر بزم طلبہ کی جانب سے منعقدتین روزہ ثقافتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں کیا ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ تہذیبی وثقافتی سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی ،مہارت،احساس ذمہ داری، نظم وضبط اورتخلیقی صلاحیتیں پیدا کرتی ہیںاور ان کے بہتر مستقبل کی ضامن بنتی ہیں۔بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر خورشید آفاق نے فرمایاکہ دنیا کی تمام بیدار قومیں اپنی مذہبی،سماجی،قومی،علمی اورثقافتی افتخارات کو قائم رکھتی ہیں۔

بزم طلبہ کے نائب صدرمحمد مدبراورجنرل سکریٹری محمد اسحق نے ثقافتی مقابلہ جات کا رزلٹ بتاتے ہوئے کہا کہ خطاطی میں اول انعام سامیہ،دوم عائشہ فرحین،سوم فاطمہ اورتشجیعی انعام خوش گفتارنے حاصل کیا۔کوئز میں ونر آرزواکرم،محمد حارث،زین اشرف جب کہ رنراپ رضوان علی،ابوذررہے۔تشجیعی انعام صادقہ رحمن،یاسرعبداللہ،محمد عتیق،شفیع الحسن اورمحمد غالب نے حاصل کیے۔

اوپن مائک میں بیسٹ پرفامنس محمد اسد،پرویز احمد اوراحمد صفی نے دی۔مقابلوں میںجیتنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا۔مقابلوں میں عرشی علی،صائمہ ناز اورعلمانے نظامت کی۔حکم کے فرائض ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمان،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں اور ڈاکٹر محمد علی نے انجام دیے۔جامعہ کی تاریخ پر مشتمل نمائش کاانتظام فارحہ ارشاد،ثنا،عرشی علی،صوفیہ اسلم اورصادقہ ارم نے کیا۔ثقافتی پروگرام کے نظم ونسق اور اسے کام یابی کے ساتھ ہم کنار کرنے میں عروج فاطمہ،رقیہ فہیم سیفی،ثمن کوثر،اشعراحمد،بلال احمد ،رئیس احمد، زویا ہارون،شمس الدین،محمد اسماعیل، رخسار، زید اسلم صدیقی،سارہ خورشید،تلبیہ پروین،فیض اشرفی اور شفقة اللہ بھٹ وغیرہ کا اہم کردار رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande