کشتواڑ اور پونچھ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کاروائی
جموں, 30 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز ضلع پونچھ اور کشتواڑ کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اندرونی خطوں میں محاصرہ و تلاشی مہم شروع کر دی۔ حکام کے مطابق ڈوڈہ کشت
Encounter


جموں, 30 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز ضلع پونچھ اور کشتواڑ کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اندرونی خطوں میں محاصرہ و تلاشی مہم شروع کر دی۔

حکام کے مطابق ڈوڈہ کشتواڑ کے جنگلاتی علاقوں میں دو دہشت گرد گروپوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد کیشوان ،چھاترو کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی انجام دی گئی۔ مشتبہ نقل و حرکت کے پیش نظر فورسز نے علاقے میں سخت نگرانی قائم کر دی ہے۔

دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ڈرونز اور جدید فضائی نگرانی کے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ زمینی سطح پر بھی فورسز مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیشِ محمد سے وابستہ دو گروپ علاقے میں سرگرم ہونے کا شبہ ہے۔ یہ علاقہ ماضی میں بھی کئی تصادمات کا مرکز رہ چکا ہے۔

ادھر بھارتی فوج کی رومیو فورس نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب خانیتر ٹاپ اور ملحقہ علاقوں میں بھی مشتبہ دہشت گرد نقل و حرکت کے بعد تلاشی مہم چلائی۔ اس کارروائی کے دوران فورسز کو فضائی نگرانی اور سنیفر ڈاگز کی مکمل معاونت حاصل رہی۔نئے سال کے پیش نظر سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور ادھمپور اضلاع میں پٹھانکوٹ–جموں–سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی سخت جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرحدی علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر ممکنہ دراندازی کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے ولج ڈیفنس گارڈز اور بارڈر پولیس کو بھی متحرک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande