سواتی مالیوال کی جانب سے جنک پوری میں پنکھا روڈ پر کچرے کا مسئلہ اٹھانے کے بعد ایک گھنٹوں میں ہوئی صفائی
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے جنک پوری علاقے کا اچانک معائنہ کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال نے وہاں کی گندگی، غیر منظم کچرے اور لوگوں کی پریشانیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گندگی اتنی ہے کہ شہریوں کا سانس لینا بھی م
سواتی مالیوال کی جانب سے جنک پوری میں پنکھا روڈ پر کچرے کا مسئلہ اٹھانے کے بعد ایک گھنٹوں میں ہوئی صفائی


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س)۔

دہلی کے جنک پوری علاقے کا اچانک معائنہ کرنے کے بعد راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال نے وہاں کی گندگی، غیر منظم کچرے اور لوگوں کی پریشانیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گندگی اتنی ہے کہ شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ یہی نہیں کچرے کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے طویل ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ لاکھوں لوگ اس غلاظت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اہل علاقہ نے بتایا کہ کس طرح انتظامی غفلت کے باعث ایک سال سے مین روڈ پر کچرا پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی بار انتظامیہ سے مدد مانگی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

معائنہ کے بعد ایم پی سواتی مالیوال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دہلی کی میئر شیلی اوبرائے اور دہلی حکومت سے کہا کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں اور ضروری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے خود کو بادشاہ سمجھ لیا ہے، اپنا موازنہ شری کرشن سے کرتے ہو، تمہارے دور میں گو¿ ماتا سڑکوں پر کچرا کھا رہی ہے، کبھی اپنے محل سے باہر آ کر دیکھ لو۔ دہلی کی میئر شیلی اوبرائے اس کچرے کو صاف کرائیں ورنہ ہم آپ کے گھر کے سامنے مزید کچرا پھینکنے آئیں گے۔

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے اس ٹویٹ کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن نے فوری کارروائی کی اور جے سی بی لگا کر چند گھنٹوں میں صفائی شروع کر دی۔ اس پر سواتی مالیوال نے کہا، “میرے دورے کے چند گھنٹوں کے اندر، ایم سی ڈی کی میئر شیلی اوبرائے نیند سے بیدار ہوئیں اور علاقے کی صفائی شروع کر دی۔ لوگ مہینوں جہنم میں رہ رہے تھے، آج ایک دن میں کام ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ بہروں کو سنانے کے لیے ایک دھماکے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، چلو پوری دہلی صاف کر لیں، اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میں آپ کے گھر کے باہر یہ سارا کچرا پھینکنے آو¿ں گی، سواتی مالیوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande