مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر پر شیوسینا ( یو بی ٹی)ناراض!
ممبئی، 18 اکتوبر( ہ س )۔ مہاراشٹر میں انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، اور اسی درمیاں یہاں کی 288نشستوں پر مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں اہم حلیف جماعتوں میں سے کون کس نشست پر انتخاب لڑےگا یہ ابھی تک پوری طرح سے واضح نہیں ہو پایا ہے، اسی درمیاں آج اتحادی شیوس
shivsena ubt in unhappy with congress


ممبئی، 18 اکتوبر( ہ س )۔

مہاراشٹر میں انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، اور اسی درمیاں یہاں کی 288نشستوں پر مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں اہم حلیف جماعتوں میں سے کون کس نشست پر انتخاب لڑےگا یہ ابھی تک پوری طرح سے واضح نہیں ہو پایا ہے، اسی درمیاں آج اتحادی شیوسینا (یو بی ٹی) نے مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر پر خاموشی توڑتے ہوئے اس پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔ سنجے راوت نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس پارٹی کی ریاستی قیادت فیصلے لینے کے قابل نہیں ہے، اس لیے وہ اس سلسلے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے بات کریں گے۔

سنجے راوت نے صحافیوں کو بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے مہاوکاس اگھاڑی کے اتحادیوں کے درمیان اب تک ہوئی بات چیت میں 288 میں سے 200 سیٹوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ تاہم ابھی باقی 88ن شستوں پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کے جنرل سکریٹریوں کے سی وینو گوپال اور مکل واسنک اور پارٹی کے مہاراشٹر انچارج رمیش چنیتھلا سے بات کی ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ زیر التوا فیصلے میں تیزی لائی جائے۔ بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے رہنما فیصلہ نہیں لے پا رہے ہیں۔ انہیں بار بار فہرست دہلی بھیجنی پڑتی ہے اور پھر بات چیت ہوتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ جلد از جلد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا، این سی پی اور شیو سینا کے درمیان کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے، کانگریس میں بھی نہیں، لیکن کچھ ایسی سیٹیں ہیں جن پر تینوں پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے۔ نانا پٹولے مہاراشٹر میں ہمارے اتحادی ہیں، لیکن کچھ سیٹوں پر مسئلہ ہے۔ ، اسے حل کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande