یوم سر سید کے موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ سے سرفراز
نئی دہلی،18اکتوبر(ہ س)۔ ملک کی ممتاز دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے منعقد یوم سر سید 2024 پر غالب انسٹی ٹیوٹ کو نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے غالب انسٹی
غالب انسٹی ٹیوٹ


نئی دہلی،18اکتوبر(ہ س)۔

ملک کی ممتاز دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے منعقد یوم سر سید 2024 پر غالب انسٹی ٹیوٹ کو نیشنل سر سید ایکسی لینس اوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کو مومنٹو اور سند پیش کی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اس موقع پر کہا کہ میرے اور پوری اردو دنیا کے لیے یہ خوشی کا موقع ہے کہ ملک کی ایک معزز دانشگاہ جس نے ہر میدان میں اپنے تربیت یافتہ افراد کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، غالب انسٹی ٹیوٹ کو انعام پیش کر رہی ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ ہرسال خود ادب اور ثقافتی خدمات کے لیے چھہ اہم افراد کی خدمت میں انعام پیش کرتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب یہ ادارہ ایک معزز ادارے سے خراج تحسین وصول کر رہا ہے۔میں اپنی اور ادارے کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، سر سید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر شافع قدوائی، جیوری کے ممبران اور تمام یونیورسٹی کے عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں۔ آپ کی اس پذیرائی سے غالب انسٹی ٹیوٹ کو اور حوصلہ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande