جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈیزائن اور انوویشن کے طلبا کی فلم نے آئی ایف پی کا چودہواں سلور فلم آف دی ایئر جیتا
نئی دہلی،18اکتوبر(ہ س)۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اور انوویشن ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے چودہویں انڈیا فلم پروجکیٹ(آئی ایف پی) کے پچاس گھنٹے کی فلم سازی کے چیلنج میں موبائل ورٹیکل زمرے میں حال ہی میں حصہ لیا تھا۔اس اہم مقابلے اور چیلنج میں ملک اور بیرو
جامعہ


نئی دہلی،18اکتوبر(ہ س)۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اور انوویشن ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے چودہویں انڈیا فلم پروجکیٹ(آئی ایف پی) کے پچاس گھنٹے کی فلم سازی کے چیلنج میں موبائل ورٹیکل زمرے میں حال ہی میں حصہ لیا تھا۔اس اہم مقابلے اور چیلنج میں ملک اور بیرون ملک سے اندراجات موصول ہوئیں تھیں۔جامعہ کے طلبا کی ٹیم کی فلم ’افواہیں امر رہیں‘ کو منتخب دس فائنلسٹ میں چنا گیا اور اس زمرے میں اس نے سلور فلم آف دی ایئر کا انعام جیتا۔

جیوری میں دیواشیش مکھیجا، کبیر خان اور سونی تاراپوریوالا جیسے اہم اور مشہور فلم ساز شامل تھے۔پروگرام کے آخری دن محبو اسٹوڈیو ممبئی میں اورزسمیت فاتح فلموں کی نمائش بھی کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande