پریاگ راج میں ایمس قائم کرنے کا اختیار مرکز کے پاس
- ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت کی دلیل - تعمیل حلف نامہ مرکزی حکومت سے مانگا گیا پریاگ راج، 18 اکتوبر ( ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے پریاگ راج میں ایمس قائم کرنے کے معاملے میں دو ہفتے کے اندر مرکزی حکومت سے تعمیل حلف نامہ طلب کیا ہے اور اس نے پی آئی ای
Jurisdiction to establish AIIMS in Prayagraj is of Center


- ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت کی دلیل - تعمیل حلف نامہ مرکزی حکومت سے مانگا گیا

پریاگ راج، 18 اکتوبر ( ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے پریاگ راج میں ایمس قائم کرنے کے معاملے میں دو ہفتے کے اندر مرکزی حکومت سے تعمیل حلف نامہ طلب کیا ہے اور اس نے پی آئی ایل کی سماعت کی اگلی تاریخ 5 نومبر مقرر کی ہے۔

اس سے پہلے، ریاستی حکومت کی طرف سے ایک حلف نامہ داخل کر بتایا گیا کہ ایمس کے قیام کا دائرہ اختیار مرکزی حکومت کے پاس ہے، اگر مرکزی حکومت پریاگ راج میں ایمس قائم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو ریاستی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

یہ حکم جسٹس ایم کے گپتا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو سہج سارتھی فاو¿نڈیشن اور دیگر کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔

ایڈوکیٹ ستیندر چندر ترپاٹھی نے درخواست پر بحث کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 سالوں میں پوروانچل میں صرف ایک ایمس قائم ہوا ہے۔ ریاست کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں پریاگ راج میں ایمس جیسا ادارہ قائم کرنا ضروری ہے۔ پریاگ راج میں سڑک اور ریل کے ذریعے چاروں سمتوں میں رابطہ ہے اور اعلیٰ سہولیات والا کوئی اسپتال نہیں ہے۔

عدالت نے پریاگ راج میں ایمس کے قیام کی زمینی حقیقت پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے رپورٹ طلب کی تھی۔ ریاستی حکومت نے حلف نامہ داخل کیا۔ لیکن مرکزی حکومت سے وقت مانگا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande